نئی دہلی: سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے جنوبی افریقہ کے خلاف برق رفتار نصف سنچری اسکور کردی۔
نئی دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔
جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تیسری بار 400 رنز بنائے ہیں، ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔
کوئنٹن ڈی کاک نے 100، وین ڈر ڈوسن نے 108 اور ایڈن مارکرم نے 54 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
تاہم سری لنکا کے بیٹر کوشل مینڈس نے جنوبی افریقہ کے خلاف 25 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔
کوشل مینڈس 42 گیندوں پر 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
مینڈس کو کیگیسو ربادا نے کلاسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔
یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ورلڈکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف دیا ہے۔