آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا کے 345 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹر عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری اسکور کرلی ہے۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنائی ہے، وہ یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔
پاکستان نے 32 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنالیے ہیں۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابر اعظم 10 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
عبداللہ شفیق سنچری اور محمد رضوان نصف سنچری مکمل کرکے کریز پر موجود ہیں۔