:آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے اور افغان ٹیم کی چوتھی وکٹ 184 رنز پر گرگئی۔
رپورٹ کے مطابق جسپریت بمراہ نے اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کیا، رحمان اللہ گرباز کو ہاردک پانڈیا نے 21 جب کہ رحمت شاہ کو شاردل ٹھاکر نے 16 رنز پر پویلین لوٹایا۔اس کے علاوہ عظمت اللہ عمر زائی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔افغان ٹیم کے اس وقت35 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 ہے۔
اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتے کو احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔