کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا سنسنی خیز معرکہ آج ہونے والا ہے، دوپہر ڈیڑھ بجے احمد آباد میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے سامنے مدِ مقابل آئیں گے۔
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ماہرعلم نجوم محمد علی زنجانی نے پاکستانیوں کو اپنے علم کی مدد سے ایک خوشخبری سُنائی ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ بھارت کیخلاف آج احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کا پلڑا بھاری رہے گا، گرین شرٹس بھارتیوں کو ہرا کر ریکارڈ قائم کر سکتی ہیں۔
محمد علی زنجانی نے پیشگوئی کی کہ میچ کے دن سورج گرہن لگے گا جس کے تحت کپتان بابراعظم کا بھارتی کپتان روہت شرما پر غلبہ رہے گا۔
انہوں نے پیش گوئی کی کہ پاکستان بھارت کو عبرت ناک شکست دے سکتا ہے۔
بھارت نے 1992 کے ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے بعد سے ان مقابلوں میں پاکستان کو اب تک سات بار شکست دی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلے ہی بھارت کے خلاف ریکارڈ توڑنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔
گزشتہ روز احمد آباد میں پریس کانفنرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکا، کوشش ہے کم سے کم غلطیاں کروں، کھلاڑیوں پر بڑے گراؤنڈ کا دباؤ نہیں ہے۔