نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو سپورٹ کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ ایکس’ پر بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے اپنے پیغام میں لکھا ‘ آپ عزم،مہارت اور جذبے کے ساتھ کھیلیں جس کیلئے آپ مشہور ہیں، پوری قوم آپ کے ساتھ ہے اور آپ کو سپورٹ کر رہی ہے۔
یاد رہے دنیا کے سب سےبڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اوربھارت کا ٹاکرا ہوگا، پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں گیارہ سال بعد بھارتی سر زمین پرمدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔
بھارت کےخلاف میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنےکافیصلہ کیا ہے ، ایک بجے ٹاس ہوگا اور ڈیڑھ بجے میچ شروع ہوگا۔
پاک بھارت میچ سے پہلےخصوصی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں اور نریندر مودی اسٹیڈیم میں اسٹیج سج گیا، جس میں بھارتی اداکاروں سمیت بھارتی گلوکار بھی سروں کا جادو جگائیں گے۔