آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور اس وقت پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان نے اس وقت 35 اوورز کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 170رنز بنائے ہیں، پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں اٹھانا پڑا، عبداللہ 20 رنز بناکر محمد سراج کا شکار ہوئے۔
امام الحق کو 36 رنز پر ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا، جب کہ بابر اعظم کو 50 رنز پر سراج نے ہی آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ افتخار احمد 4 رنز بنا کر کلدیپ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ محمد رضوان بھی 69 گیندوں پر 49 رنز بنا کر جسپریت بمراہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔
171 کے مجموعے پر شاداب خان صرف 2 رنز بنا کر چلتے بنے
پاکستانی پلیئنگ الیون:
احمد آباد میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، میچ کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں صبح سویرے تیز دھوپ نکل آئی جبکہ شام میں اوس سے کھیل پر فرق پڑ سکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے دو دو میچز کھیل لیے ہیں اور دونوں ٹیموں کو اب تک کسی میچ میں شکست نہیں ہوئی ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جب کہ بھارتی ٹیم میں شبمن گل کی واپسی ہوئی ہے۔