بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف مستحکم آغاز کرنے والی سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا اور پاتھوم نسانکا نے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے 8 اوورز میں 42/0 کا ہندسہ عبور کیا۔
دونوں ٹیموں نے ٹورنامنٹ کا آغاز لگاتار دو شکستوں کے ساتھ کیا ہے اس لیے آج کے میچ میں فتح حاصل کرنا دونوں کے لیے ہی نہایت اہم ہے۔
لکھنؤ میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اکانہ اسٹیڈیم کی پچ غیر متوقع نظرآتی ہے ۔
سری لنکن ٹیم نے 17 اوورز کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 96 رنز اسکور کیے ہیں۔
آسٹريليا کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیون اسمتھ، مارنس لبوشین، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز (کپتان)، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل ووڈ۔
سری لنکا کی ٹیم میں کون کون شامل
آسٹریلیا کے خلاف سری لنکن اسکواڈ میں کوشل پریرا، کوشل مینڈس، کوشل مینڈس، سدیرا سماراوکرما، چرتھ اسلانکا، دھننجیا ڈی سلوا، دونتھ ویلاجے، چمیکا کرونارتنے، مہیش تھیکشنا، لہیرو کمارا اور دلشان مدوشنکا شامل ہیں۔