ورلڈکپ: افغانستان کی ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت

ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

بھارتی شہر چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ نیوزی لینڈ کم سے کم اسکور کرے، ہم جیت کے لیے اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، ہم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

نیوزی لینڈ: ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چِیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ