آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 16ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جا رہا ہے جس میں افغان ٹیم نے ٹاس جیتا اور بولنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ٹام لیتھم 68 اور فلپس 71 رنز بناکر نمایاں رہے۔
کیوی اور افغانستان دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین تین میچز کھیل چکی ہیں، نیوزی لینڈ کو اب تک شکست نہیں ہوئی ہے جب کہ افغانستان نے ایک میچ جیتا ہے۔
اوپنر ڈیوون کانوے کو مجیب الرحمٰن نے 20 رنز پر پویلین لوٹایا، وِل ینگ 54 اور رچن رویندر 32 رنز بناکر عظمت اللہ عمر زئی کا شکار ہوئے جب کہ ڈیرل مچل کو راشد خان نے ایک رن پر آؤٹ کیا۔