ملک میں عام انتخابات ملتوی کیے جائیں۔ ایڈووکیٹ فاطمہ نذر نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرادی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ فاطمہ نذر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ دیے جانے کے بعد سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال نازک ہے۔
مکران ڈویژن میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دیہاڑی دار مزدوروں کے قتل، ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی بلاسٹ اور خودکش حملوں کی لہر بڑھی ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیچ اور گوادر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 61 دہشگردی کے واقعات میں 32 زندگیوں کے چراغ گُل ہوئے ہیں۔
ایڈووکیٹ فاطمہ نذر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیشتر آبادی کو آمدورفت میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔ موجودہ صورتحال میں مطلوبہ ٹرن آؤٹ ملنا ممکن نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن میں قلعہ سیف اللہ میں عام انتخابات التواء کیلئے درخوست دائر:
قلعہ سیف اللہ کے شہری نے وکیل کے ذریعے درخوست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک کے کچھ اضلاع فروری میں شدید برفباری کی لپیٹ میں ہوں گے،برفباری کے باعث نظام زندگی مئی تک مفلوج ہوجاتی ہے، سرد اضلاع کے باسیوں کیلۓ ووٹنگ کےلئے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں،برفباری والے علاقوں میں عام انتخابات کومناسب وقت تک ملتوی کیاجائے۔