پاک فوج نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے بارے میں ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ 25 اپریل کو جہلم کے قریب بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد عبدالمجید کو گرفتار کیا گیا، جس کے پاس سے بم، بھارتی ساختہ ڈرون اور نقدی ملی۔ اس گرفتار دہشت گرد کے بھارت میں موجود فوجی افسران کے ساتھ بات چیت کے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی ہینڈلرز دہشت گردوں کو پاکستان میں حملوں کے لیے بارودی مواد فراہم کرتے ہیں، جو کہ ڈرون کے ذریعے بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی افسران دہشت گردوں کو بم بنانے کی ویڈیوز بھیجتے ہیں اور انہیں پاکستان میں کارروائیوں کے لیے ہدایات دیتے ہیں۔