نو منتخب ممبر قومی اسمبلی کو کتنی تنخواہ ملے گی؟

قومی اسمبلی نے تصدیق کی کہ ایوان زیریں کے ہر ایم این اے کو 1 لاکھ 88 ہزار روپے ماہانہ سے زائد ملیں گے جس میں بنیادی تنخواہ اور مراعات شامل ہیں۔

قومی اسمبلی کی کیش اینڈ اکاؤنٹس برانچ کے ایک اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ممبران پارلیمنٹ (تنخواہوں اور الاؤنسز) ایکٹ 1974 میں ہر رکن پارلیمنٹ کی تنخواہ کی تقسیم دی گئی ہے، جس کا تازہ ترین ورژن قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر عوامی سطح پر دستیاب ہے۔

ایکٹ میں آخری بار جولائی 2021 میں ترمیم کی گئی تھی۔

فیکٹ چیک: نو منتخب ممبر قومی اسمبلی کو کتنی تنخواہ ملے گی؟

ٹیبل

صرف یہی نہیں بلکہ ہر ایم این اے کو اضافی الاؤنس بھی الاٹ کیے جاتے ہیں، جیسے کہ ضرورت پڑنے پر سفر اور میڈیکل کے لیے۔

قومی اسمبلی کے ہر اجلاس میں شرکت کے لیے سفری اور یومیہ الاؤنس درج ذیل ہے۔

• یومیہ الاؤنس (خصوصی) روپے 4 ہزار 800 روپے یومیہ

• یومیہ الاؤنس (عام) 2 ہزار 800 روپے یومیہ

• کنوینس الاؤنس 2 ہزار روپے یومیہ

ہاؤسنگ الاؤنس روپے 2 ہزار روپے یومیہ

رقم قومی اسمبلی کے سیشن سے تین دن پہلے اور تین دن بعد کےلئے دی جاتی ہے۔

اگر ایک ایم این اے سفر کر رہا ہے تو ٹرانسپورٹ کے طریقہ کار کے مطابق ایک اضافی رقم فراہم کی جاتی ہے

فضائی سفر- بزنس کلاس کے ذریعے 150 روپے فی کلومیٹر

بذریعہ سڑک - 10 روپے فی کلومیٹر

ریل کے ذریعے - ایک ایئر کنڈیشنڈ کلاس کرایہ اور ایک [سیکنڈ] کلاس کرایہ کے برابر رقم

حکومت ہر ایم این اے کو ”مفت سفر“ کے واؤچر بھی فراہم کرتی ہے، جس سے قانون ساز کسی بھی پاکستانی ایئر لائن یا پاکستان ریلوے کا استعمال کر سکتے ہیں

تین لاکھ روپے کے سفری واؤچرز یا سالانہ 90 ہزار روپے نقد الاؤنس

سالانہ 25 بزنس کلاس ریٹرن ہوائی ٹکٹ

مزید برآں، ریاست ہر ایم این اے کو ان کی رہائش گاہ پر مفت میں ٹیلی فون لگانے کی پیشکش بھی کرتی ہے۔

آخر میں، ہر رکن پارلیمنٹ کو اس کے طبی اخراجات کے لیے معاوضہ بھی دیا جاتا ہے۔