بابر اعظم اگر شادی کی پیشکش کرے تو آپکا جواب کیا ہوگا؟ مداح کا نازش جہانگیر سے سوال

پاکستانی اداکارہ نازش جہانگیر سے ان کے ایک مداح نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے شادی سے متعلق سوال کیا جس کا انہوں نے واضح جواب بھی دیا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے ان سے سوالات کیے جب کہ چند ایک نے انہیں کچھ مشورے بھی دیے جسے اداکارہ کی جانب سے شیئر کیا گیا۔

اسی دوران ایک مداح نے نازش سے پوچھا کہ اگر انہیں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم شادی کی پیشکش کریں تو ان کا جواب کیا ہوگا؟

فوٹو: اسکرین شاٹ/نازش جہانگیر
فوٹو: اسکرین شاٹ/نازش جہانگیر

جواب میں اداکارہ نے کہا کہ 'معذرت ہی کروں گی'۔

نازش جہانگیر کی انسٹاگرام اسٹوری کا یہ اسکرین شاٹ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔