اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان نے اپنے بیٹے طارق جمیل کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔
ثنا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی ہے،اس ویڈیو میں انہیں اپنے بیٹے طارق جمیل کو گود میں اٹھائے کسی تقریب سے نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سابقہ اداکارہ تقریب سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے کے لئے جا رہی ہوتی ہیں کہ فوٹو گرافر صحافی و مداح انہیں تصاویر بنوانے کے لیے روک لیتے ہیں اسی اثنا میں ان کے بیٹے کے چہرے کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔
بعدازاں اداکارہ نے مذکورہ مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میرا بیٹا عالم بنے گا۔
گزشتہ برس ثنا خان اور ان کے شوہر مفتی انس کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے مولانا طارق جمیل سے متاثر ہو کر اپنے بیٹے کا نام بھی سید طارق جمیل رکھا ہے۔