سجل ملک کی بھی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد نہ صرف ان کی شخصیت پر سوال اٹھے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ایک نئی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں موجود خاتون کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ سجل ہیں، تاہم اس کی کوئی مصدقہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

واقعے پر سجل ملک کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا، جس کے باعث قیاس آرائیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ بعض صارفین ویڈیو کو سازش قرار دے رہے ہیں تو کچھ اسے شہرت کی کوشش سمجھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سجل کے حمایتی ان کی نجی زندگی میں مداخلت کو قابلِ مذمت قرار دے رہے ہیں اور زور دے رہے ہیں کہ ایسے واقعات کے خلاف سائبر قوانین کو مزید سخت کیا جائے۔