پربھاس کی خفیہ شادی کی افواہیں؟ ٹیم نے اصل حقیقت بتا دی

تلگو سپر اسٹار پربھاس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھا گئے، اس بار ان کی کسی نئی فلم نہیں بلکہ شادی کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں۔

45 سالہ اداکار کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ایک معروف بزنس مین کی بیٹی سے جلد شادی کرنے جا رہے ہیں اور ان کی پھوپھی خفیہ طور پر شادی کی تیاریاں کر رہی ہیں۔

پربھاس نے پہلے بھی کہا تھا کہ جہاں بھی جاتے ہیں مداح ان سے شادی کا ہی سوال کرتے ہیں۔ اس سے قبل ان کا نام اداکارہ انوشکا شیٹھی کے ساتھ بھی جوڑا جا چکا ہے، لیکن دونوں نے ہمیشہ صرف دوستی کا رشتہ بتایا۔

اب پربھاس کی ٹیم نے وضاحت دی ہے کہ یہ سب بے بنیاد افواہیں ہیں اور مداحوں سے اپیل کی ہے کہ ایسی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

پربھاس اس وقت اپنی نئی فلم "دی راجا صاحب" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی فلمیں "فوجی"، "اسپریٹ"، "کلکی 2"، "سالار 2" اور "شوریا گا پارم" بھی جلد ریلیز ہوں گی۔