پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کچھ لڑکیاں شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں۔
ان کے مطابق، بعض انفلوئنسرز جب مقبولیت کھونے لگتی ہیں تو دوبارہ توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسا قدم اٹھاتی ہیں۔
عریقہ حق نے کہا کہ پہلے انہیں ایسی لڑکیوں سے ہمدردی ہوتی تھی، لیکن اب وہ دیکھتی ہیں کہ کچھ خود ہی ویڈیوز لیک کر دیتی ہیں، تاہم یہ تعداد بہت کم ہے۔