پاکستانی اداکار فرحان سعید نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ ڈراموں کے ویوز کم ہوں گے، لیکن پاکستانی ڈرامے بھارتی عوام کے لیے نہیں بنائے گئے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی اس موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ناظرین نے چند سال پہلے ہی پاکستانی ڈرامے دیکھنا شروع کیے، اس پابندی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
فرحان سعید نے مزید کہا کہ اچھا مواد ہمیشہ اپنی جگہ بناتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارتی ناظرین پاکستانی ڈرامے دیکھتے ہیں، جبکہ ہماری فلمیں انہیں متاثر نہیں کرتیں۔