پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک ایک بار پھر نازیبا ویڈیوز کے الزامات میں گھر چکی ہیں۔ عمرہ ادا کرکے واپس آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ نجی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
مناہل ملک نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ جعلی مواد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے FIA میں شکایت درج کروا دی ہے اور امید ہے کہ ذمہ دار افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کے گھر جا کر تمام لوگوں کو معاف کر چکی ہیں اور اب کسی کی تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مناہل ملک کا کہنا تھا کہ اگر وہ ’’دو نمبر‘‘ ہوتیں تو اللہ انہیں اپنے گھر کیوں بلاتا؟
یہ پہلا موقع نہیں جب مناہل ملک کسی ویڈیو لیک اسکینڈل کا شکار ہوئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ان کی مبینہ ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔