سوناکشی سنہا کی فلم "نکیتا رائے" کب ریلیز ہونے جا رہی ہے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی تھرلر فلم "نکیتا رائے" 30 مئی کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

یہ ایک سنسنی خیز سائیکلوجیکل تھرلر ہے جو انسانی ذہن کی پیچیدگیوں، روحانی پہلوؤں اور جذباتی کمزوریوں پر روشنی ڈالتی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری کُش ایس سنہا نے کی ہے، اور اس میں ارجن رامپال، پاریش راول اور سہیل نیّر جیسے اہم اداکار شامل ہیں۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم ایک منفرد کہانی پیش کرتی ہے، جو روایتی فلمی انداز سے بالکل مختلف ہوگی۔