ثانیہ مرزا کی بہن کی افطار دعوت میں فائرنگ، مہمان خوفزدہ، ملزم گرفتار

بھارتی شہر حیدرآباد کے کنگز پیلس میں سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن کی جانب سے منعقدہ افطار تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گڈیملکاپور تھانے کے انسپکٹر کے مطابق، یہ جھگڑا پرفیوم شاپ کے مالک اور کھلونوں کی دکان کے مالک کے درمیان ہوا تھا، لیکن تنازعہ ختم ہونے کے باوجود حسیب الدین عرف حیدر نامی شخص نے بغیر کسی وجہ کے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق، ملزم سابق سرپنچ ہے اور اے سی گارڈز پیراماؤنٹ کالونی کا رہائشی ہے۔ وہ ایک لائسنس یافتہ بندوق رکھتا تھا، جو اسے نامپلی سے جاری کی گئی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔