بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے ایک دلچسپ بات کا انکشاف کیا کہ استاد نصرت فتح علی خان نے ’دلہے کا سہرا سہانا لگتا ہے‘ کی ریکارڈنگ کے دوران 150 بار جذباتی ہو کر آنسو بہائے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ گانا 2000 کی فلم "دھڑکن" کے لیے ریکارڈ کیا گیا تھا، اور جب نصرت فتح علی خان مخصوص جملے پر پہنچے، تو انہیں اپنی بیٹیاں یاد آگئیں، جس کی وجہ سے وہ بار بار رو پڑے۔
ان کے جذباتی انداز کے باوجود، انہوں نے اسی دن گانا مکمل ریکارڈ کیا، اور یہ فلم میں شامل ہوتے ہی بے حد مقبول ہوگیا۔