حرا مانی کی ہم شکل برطانوی ڈاکٹر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیران

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی سے مشابہت رکھنے والی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شکل، اندازِ گفتگو، اور آواز حیرت انگیز حد تک حرا مانی سے مشابہت رکھتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ویڈیو منظر عام پر آئی، تو سوشل میڈیا صارفین نے ابتدا میں یہ سمجھا کہ یہ خود حرا مانی ہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں موجود خاتون دراصل ایک پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر ہیں جو سوشل میڈیا پر بطور انفلوئنسر سرگرم ہیں۔ ان کی حیرت انگیز مشابہت نے انہیں چند ہی دنوں میں وائرل اسٹار بنا دیا ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور فیس بک جیسے پلیٹ فارمز پر ہزاروں صارفین نے دیکھا، لائک کیا اور دلچسپ تبصرے کیے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ "ہمیں یقین نہیں آیا کہ یہ حرا مانی نہیں"، جب کہ بعض نے دونوں کی تصویر ساتھ لگا کر تقابلی پوسٹس بھی شیئر کیں۔​