سلمان خان کی گاڑی کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، آج صبح ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن نمبر پر ایک دھمکی آمیز پیغام آیا، جس میں کہا گیا کہ سلمان خان کو ان کے گھر میں قتل کیا جائے گا اور ان کی گاڑی کو بم سے اڑایا جائے گا۔

پولیس نے اس دھمکی کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ سلمان خان اس وقت باندرہ کے گلیکسی اپارٹمنٹس میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

یہ گزشتہ دو سالوں میں ان کے لیے جان سے مارنے کی دھمکی کا پانچواں موقع ہے۔