بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم 'سکندر' کی پروموشن کے دوران پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اور ویزے کی اجازت ملے تو وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔
یہ بھی یاد رہے کہ ماضی میں سجل علی، فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر اور دیگر پاکستانی اداکار بالی وڈ میں کام کر چکے ہیں۔