دبئی ایئرپورٹ پر پاکستانی ٹک ٹاکر مسٹر پتلو منی لانڈرنگ کے الزام میں زیرِ حراست

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ مشہور ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو دبئی ایئرپورٹ پر مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے بتایا کہ پتلو ان کے قریبی دوست ہیں اور وہ دبئی سے قطر جانے والے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دبئی حکام نے ٹک ٹاکر کو ایئرپورٹ پر اس وقت حراست میں لیا جب وہ قطر روانگی کے لیے دبئی پہنچے تھے۔ ان پر منی لانڈرنگ کے شبے میں کارروائی کی گئی۔

رجب بٹ کا کہنا تھا کہ پتلو کو ایک دن کے لیے قطر آنے کی دعوت دی گئی تھی، جسے ابتدا میں انہوں نے مسترد کیا، لیکن بعد میں رضامندی ظاہر کی۔ اسی مقصد کے لیے ان کی فلائٹ بک کی گئی تھی، تاہم دبئی پہنچتے ہی حکام نے انہیں روک لیا۔

رجب بٹ نے تصدیق کی کہ پتلو کو حراست میں لیا گیا ہے، تاہم انہوں نے مداحوں کو یقین دہانی کرائی کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں، وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔