بالی وڈ کی اداکارہ وانی کپور نے پاکستانی اسٹار فواد خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ واقعی بڑی اسکرین کے لیے بنے ہیں۔
فواد خان اور وانی کپور کی فلم "عبیر گلال" کا پہلا بڑا پروموشنل ایونٹ دبئی کے گلوبل ولیج میں ہوا، جہاں فلم کی ٹیم اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ فلم کا مکمل میوزک البم پہلے ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو چکا ہے۔
ایونٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وانی کپور نے فواد خان کو اپنا پسندیدہ ساتھی اداکار قرار دیا اور ان کی شائستگی اور تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد خان کی شخصیت بہت دلکش ہے اور وہ فلموں کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔