ڈونلڈ ٹرمپ نے گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر طنز کے تیر چلا دیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے انہوں نے ٹیلر کو ناپسند کرنے کا اظہار کیا ہے، گلوکارہ کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔
مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں لکھا: ’’کیا کسی نے نوٹ کیا کہ جب سے میں نے کہا کہ مجھے ٹیلر سوئفٹ سے نفرت ہے، تب سے وہ ’ہاٹ‘ نہیں رہی؟‘‘


یاد رہے کہ 2024 کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹیلر سوئفٹ نے ڈیموکریٹ امیدوار کمیلا ہیرس کی حمایت کا اعلان کیا تھا، جس پر ٹرمپ نے شدید ناراضی کا اظہار کیا تھا۔ اب ایک بار پھر انہوں نے نہ صرف ٹیلر بلکہ گلوکار بروس اسپرنگسٹین کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، جنہوں نے ٹرمپ کی صدارت کو ’’آمرانہ‘‘ قرار دیا تھا۔
ٹرمپ کی جانب سے مشہور شخصیات پر اس نوعیت کے حملے ان کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ سمجھے جاتے ہیں۔