فیمینسٹ نہیں، بل بھرنے کے لیے قطار میں نہیں لگ سکتی : سارہ خان

پاکستانی اداکارہ سارہ خان کے حالیہ انٹرویو میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دیا ہے، جہاں انہوں نے خود کو فیمینسٹ نہ ہونے کا اظہار کیا۔

سارہ خان نے انٹرویو میں کہا کہ وہ روایتی خاندانی اقدار کو ترجیح دیتی ہیں اور مردوں کے کردار کو ان کے مقام پر برقرار رکھنے کو ضروری سمجھتی ہیں تاکہ خواتین سکون سے زندگی گزار سکیں۔

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بل ادا کرنے یا قطار میں کھڑے ہونے جیسے کاموں میں دلچسپی نہیں رکھتیں اور ماضی کی خواتین کی طرح گھر میں رہ کر سکون محسوس کرتی ہیں۔

ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں کچھ صارفین نے ان کے خیالات کی حمایت کی جبکہ دیگر نے ان پر تنقید کی۔

یاد رہے کہ سارہ خان نے 16 جولائی 2020 کو گلوکار فلک شبیر سے شادی کی تھی اور 8 اکتوبر 2021 کو ان کی بیٹی عالیانہ کی پیدائش ہوئی تھی۔