تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب اور لیڈن سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک ہو گئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق تنزانیہ کے وزیراعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگ اور خواتین سمیت 155 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرے سے دوچار ہیں اور موجودہ برسات کے موسم کے دوران معمول سے زیادہ بارشوں کی زد میں ہے۔ کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاع ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھراور 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں 155 اموات اور 236 زخمی ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ایل نینو بارشوں نے کافی نقصان پہنچا ہے۔