بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر جمعرات کو منائی جائے گی

بنگلادیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عیدالفطر جمعرات کوہوگی۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم شوال 11 اپریل جمعرات کو ہوگی۔

اس کے علاوہ ملائیشیا اور فلپائن میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد عیدالفطر 10 اپریل کو منائی جائے گی۔

ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔