=یمن میں امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 38 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی حکام کے مطابق راس عیسیٰ بندرگاہ پر ہونے والے اس حملے میں 38 ملازمین ہلاک اور 102 زخمی ہوئے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ مغربی یمن کی تیل کی بندرگاہ پر کیا گیا، جس کا مقصد حوثیوں کی ایندھن کی رسد کو روکنا تھا۔
امریکی فوجی حکام نے ایک بیان میں کہا کہ اس کارروائی کا مقصد حوثیوں کو اقتصادی طور پر متاثر کرنا ہے، نہ کہ یمن کے عوام کو نقصان پہنچانا۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یمن کے حوثیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر مسلسل فضائی حملے جاری ہیں، جنہیں امریکا کی جانب سے حوثیوں کے بحری جہازوں پر حملوں کے جواب میں سمجھا جا رہا ہے۔