حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے، اور اس کے بعد چینی جنگی جہازوں کی مانگ میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مصر نے چینی جنگی جہازوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اور اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے چین اور مصر نے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی ساختہ جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو تبدیل کر سکتے ہیں، جس سے عالمی سطح پر جنگی حکمت عملی پر اثر پڑ سکتا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ فضائی جھڑپ میں چینی ساختہ پاکستانی جے 10 لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان مقابلہ ہوا تھا۔ پاکستانی فضائیہ نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملوں کا مؤثر جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے بھی شامل تھے۔
چینی جنگی جہازوں کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ عالمی افواج اس فضائی جھڑپ کو مستقبل کی جنگوں کے لیے اہم معلومات فراہم کرنے کا موقع قرار دے رہی ہیں۔
