عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

اسپارکو نے ذی القعدہ 1446 ہجری کے نئے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند آج نظر آنے کا امکان موجود ہے۔ نئے چاند کی پیدائش رات 12 بج کر 31 منٹ پر ہو چکی ہے اور غروب آفتاب کے وقت اس کی عمر تقریباً 18 گھنٹے اور 51 منٹ ہوگی۔
ادارے کے مطابق ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور چاند غروب کے درمیان 53 منٹ کا دورانیہ ہوگا، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ اگر چاند آج نظر آ گیا تو شوال 29 دن کا مکمل ہوگا اور ذی القعدہ 30 دن کا ہوا تو عیدالاضحی 7 جون کو منائی جائے گی۔
اگر ذی القعدہ 29 دنوں کا رہا تو عید 6 جون کو ہو سکتی ہے۔ تاہم اگر آج چاند نظر نہیں آیا تو عید 7 یا 8 جون کو ہونے کا امکان ہوگا۔ چاند کی رویت کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔