سماج وادی پارٹی کے رہنما اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو نے پہلگام واقعے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھادیا۔
لکھنو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اکھیلیش یادو نے پہلگام واقعے میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ دہشتگرد ہمارے گھر میں گھسے کیسے؟
اکھلیش یادو نے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے میں ہلاک افراد کے خاندانوں کو حکومت فی کس 10 کروڑ روپے ہرجانہ اور سرکاری نوکریاں دے۔
یاد رہے کہ 7 روز قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن زخمی ہوگئے تھے۔