بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا ایک بڑا معاہدہ کیا ہے، جس کی مالیت 63 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔
اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیارے شامل ہیں، ساتھ ہی پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلات، ہتھیار، اور کارکردگی کی بنیاد پر لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی جائے گی۔
یہ طیارے، جو ڈاسو ایوی ایشن نے تیار کیے ہیں، بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار جہازوں سے کام کریں گے اور روسی مِگ 29 طیاروں کی جگہ لیں گے۔
ڈاسو ایوی ایشن نے یہ بھی بتایا کہ بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہوگی جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کا استعمال کرے گی، جبکہ یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کو فراہم کیے جائیں گے۔