بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے سوشل میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے زندہ رکھا ہے تاکہ میں ایک خاص مقصد کو پورا کر سکوں۔
انہوں نے عوامی لیگ کے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کا عہد کیا۔
شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے اپنے والد شیخ مجیب الرحمان کی ہلاکت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مظالم کرنے والوں کو سزا مل کر رہے گی۔