جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کا انڈیا اور پاکستان کو فوری طور پر کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے
جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے انڈیا اور پاکستان پر فوری طور پر کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا ہے۔
جی سیون ممالک کی جانب جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ، امریکہ کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے 22 اپریل کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے عسکریت پسند حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انڈیا اور پاکستان دونوں سے زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید فوجی کشیدگی علاقائی استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ہمیں دونوں طرف کے شہریوں کے تحفظ پر گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہم فوری طور پر کشیدگی میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں اور دونوں ممالک کو پرامن نتیجہ کے لیے براہ راست بات چیت میں شامل ہونے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ہم واقعات کی قریب سے نگرانی کرتے رہتے ہیں اور ایک تیز اور دیرپا سفارتی حل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔‘