غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 106 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں زخمیوں کی تعداد بھی 350 تک پہنچ گئی ہے۔ حملوں کا مرکز جنوبی غزہ ہے جہاں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں متعدد فوجیوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر بھی فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 8 افراد زخمی ہو گئے۔
خطے میں جاری کشیدگی نے انسانی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے اور صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔
