سعودی حکومت نے دنیا بھر کی ایئرلائنز اور عمرہ ویزہ رکھنے والے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق 15 شوال کے بعد عمرہ ویزہ رکھنے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد حج سیزن کی تیاریوں کو بہتر طریقے سے ممکن بنانا ہے۔ ہدایت میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ایئرلائن یا مسافر اس فیصلے کی خلاف ورزی کرے گا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ادھر سعودی وزارت داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ 29 اپریل تک اپنے اپنے وطن واپس لوٹ جائیں تاکہ حج کے لیے سعودی عرب میں انتظامات کو مؤثر طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔