دنیا کی امیر ترین خواتین کی فہرست میں بھارتی خاتون بھی شامل

ہورون کی جانب سے 2025 کی امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی، جس میں دنیا کے امیر ترین ادارے، ارب پتی افراد، اور خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

عالمی سطح پر امیر ترین خواتین کی فہرست میں امریکا، فرانس اور بھارت سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات نمایاں ہیں۔

فہرست کے مطابق امریکا کی ایلس والٹن 102 ارب ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ فرانس کی فرنکوئیس بیٹنکورٹ میئرز 67 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت کی 43 سالہ روشنی نادار 40 ارب ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں اور اس فہرست میں سب سے کم عمر ارب پتی خاتون ہیں۔