غزہ میں اسرائیلی بربریت کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں امداد کے لیے جمع بے گناہ فلسطینیوں پر ٹینکوں سے گولہ باری اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ رفح میں نتزاریم راہداری پر پیش آیا، جہاں خوراک کے حصول کے لیے ہزاروں افراد جمع تھے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے امریکی امدادی مرکز پر گولا باری کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے فوری بعد اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں کو زخمیوں تک رسائی سے بھی روک دیا۔
دوسری جانب غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن، جو پیر سے امدادی کاموں میں مصروف تھی، اس پر یہ چوتھا حملہ ہے جو محض چار دنوں میں ہوا ہے۔