امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا سہرا اپنے سر لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی۔
اوول ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کر سکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے اور وہ کسی سے بھی بہتر لڑ سکتا ہے۔ ٹرمپ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی جلد ممکنہ پیش رفت کا ذکر کیا، جبکہ امریکا اور ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے چین کے ساتھ تجارت اور ٹیرف پر بات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا، اور امید ظاہر کی کہ امریکا چین اختلافات جلد ختم ہو جائیں گے۔