میانمار میں ایک شدید زلزلے نے ہلاکتوں کا خدشہ پیدا کر دیا ہے، اور اس کے جھٹکے تھائی لینڈ اور چین تک محسوس کیے گئے۔
مقامی وقت کے مطابق، میانمار کے وسطی علاقے میں دوپہر 12:50 پر 7.7 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد 6.8 شدت کا ایک آفٹر شاک بھی ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کا مرکز سگائنگ شہر سے 16 کلومیٹر شمال مغرب میں اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
سوات اور اس کے آس پاس 5.1 شدت کے زلزلے نے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا۔ شمالی تھائی لینڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جہاں بنکاک میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور 43 افراد ملبے تلے دب گئے۔
بنکاک کی سڑکوں پر دراڑیں پڑنے کے بعد میٹرو اور ریل سروسز معطل کر دی گئیں، جبکہ چین کے صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چین کے ارضیاتی مرکز کے مطابق، یونان میں زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بنکاک اور دیگر شہروں کی عمارتیں ہلتی ہوئی نظر آئیں اور لوگ خوف کے مارے باہر بھاگنے لگے۔