ٹرمپ نے اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسرائیل کے حملے کی منصوبہ بندی کو منسوخ کر دیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا جا سکے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری صلاحیت کو محدود کرنے کے لیے حملے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس کے لیے امریکی مدد کی ضرورت تھی۔

صدر ٹرمپ نے کئی ماہ کی مشاورت کے بعد اس حملے کو روکنے کا فیصلہ کیا۔