سعودی عرب میں 29 روزے ہونگے یا 30؟ عید کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی

سعودی عرب میں شوال کا چاند 29 رمضان کو نظر آنے کا امکان ہے۔

سعودی ماہرینِ فلکیات کے مطابق بروز ہفتہ 29 رمضان کو دن 2 بجے چاند کی پیدائش ہو گی۔

سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد شوال کا چاند 8 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔