سعودی عرب، یو اے ای، ملائیشیا اور آسٹریلیا میں کل عیدالفطر منائی جائے گی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور فلپائن میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی۔

ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

اس کے علاوہ ملائیشیا اور فلپائن میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل ہوگی۔

دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی۔

 بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔