دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے لیے 2025 مالی طور پر تباہ کن ثابت ہوا۔ رواں سال ان کی دولت میں 132 ارب ڈالرز کی بڑی کمی ہوچکی ہے۔ 10 مارچ کو ٹیسلا کے حصص میں 15 فیصد کمی سے 29 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 301 ارب ڈالرز تک گھٹ گئی۔
سال 2024 کے آخر میں ایلون مسک کی دولت 486 ارب ڈالرز کی بلند ترین سطح پر تھی، جبکہ 2025 کا آغاز 433 ارب ڈالرز سے کیا۔ ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہونے کے ناطے ان کی دولت کا 68 فیصد حصہ اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔
