آئینی عہدوں پرتعیناتیاں مکمل ہونےکےبعدپیپلزپارٹی نےوفاقی حکومت میں شمولیت کافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی کو 8 وزارتیں ملنے کا امکان ہے یہ پیشرفت وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ون آن ون ملاقات کے بعد سامنے آئی۔وزیراعظم شہباز شریف کے ایک مرتبہ پھر وفاقی حکومت میں شمولیت کی دعوت پر پی پی پی کاگرین سگنل مل گیا۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار پھر وزارت خارجہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سربراہی بھی پیپلز پارٹی کو دی جائیگی، بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن روبینہ خالد ہونگی۔
ذرائع کےمطابق پیپلز پارٹی جلد اس فیصلہ کی سی ای سی سے توثیق کروائے گی،فوری حکومت میں شامل ہوں اور وزارتیں سنبھالیں ، وزیراعظم کی پیشکش پر پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ تک کا وقت مانگ لیا۔