صدر مملکت آصف زرداری بلوچستان کے سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گے، کوئٹہ ائیرپورٹ پرگورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی، صوبائی وزرا اوراراکین اسمبلی نے صدر کا استقبال کیا۔
صدر مملکت منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کے پہلے تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گے، صدرمملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلٰی بلوچستان عشائیہ دیں گے۔
صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
صدرکو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے گا، صدر مملکت بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے نو منتخب ممبران سے بھی ملاقات کریں گے ۔
صدرمملکت کے اعزاز میں وزیرِ اعلٰی بلوچستان عشائیہ بھی دیں گے۔